ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:آنگن واڑی مراکز پر کارکنان اور معاونین کے لئے عرضیاں مطلوب : خواتین توجہ دیں

بھٹکل:آنگن واڑی مراکز پر کارکنان اور معاونین کے لئے عرضیاں مطلوب : خواتین توجہ دیں

Tue, 18 Jul 2017 19:28:40    S.O. News Service

بھٹکل:18/جولائی (ایس اؤنیوز)تعلقہ کے ہیبلے آنگن واڑی مرکز کے لئے کارکن اور ہیگلو گونڈرکیری ، مخدوم کالونی ، کوٹدمکی آنگن واڑی مراکز کے معاونین کے عہدوں کے لئے عرضیاں مطلوب ہیں۔

18سے 35سال کی عمروالے اہل خواتین امیدوار درخواست دے سکتے ہیں۔ امیدواروں کا انتخاب ،مقامی امیدوار اور میرٹ کی بنیاد پر اصول و ضوابط کے مطابق ہوگا۔ آنگن واڑی علاقے کی آبادی کے تحت اقلیت، پسماندہ ذات، پسماندہ طبقہ کے امیدواروں کو ریزرویشن کی سہولت دی گئی ہے۔ درخواست دینے کے لئے عرضی کا نمونہ فارم محکمہ اطفال کے دفتر سے حاصل کریں، پُر کردہ فارم متعینہ تاریخ کے اندر ضروری تصدیق شدہ (گیجٹیڈ)دستاویزات کو منسلک کرکے خود دفتر پہنچ کر درخواست سونپیں اور سونپنے کے بعد رسید حاصل کرنا ضروری ہے کیونکہ انہی عرضیوں کو شمار کیا جائے گا جو دفتر پہنچ کر رسید حاصل کرتے ہیں۔ جن آنگن واڑی مراکز کے لئے درخواستیں مطلوب ہیں ان کی فہرست متعلقہ گرام پنچایت یا بلدیہ کے دفاتر میں شائع کی گئی ہیں، مجوزہ آنگن واڑی مراکز کے حدود والی اسکولوں میں بھی یہ فہرست شائع کی گئی ہے۔ پسماندہ ذات، طبقہ ، اقلیتوں ، اپاہجوں ، بیواؤں کو اصولوں کے مطابق ترجیح دی جائے گی ۔ عرضی دینےکی آخری تاریخ 9اگست 2017کی شام 30-05بجے تک ہے۔ تعلیمی لیاقت اور زائد جانکاری کے لئے محکمہ اطفال کے دفتر سے رابطہ کرنےکے لئے محکمہ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے۔


Share: